بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان شیخ کو اس کی بہن نے بڑا دھچکا دے دیا
بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 میں شریک امیدوار عدنان شیخ کی بہن نے بھابھی کی تصاویر لیک کردیںجو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان شیخ کو اس کی بہن نے بڑا دھچکا دے دیا ہے ۔ عدنان شیخ نے بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3میں شرکت کی اور انہیں وہیں سے مزید شہرت ملی ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عدنان شیخ گزشتہ دنوں اپنی دوست سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اور ان کی اہلیہ کا نام عائشہ ہے۔ عدنان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر میں اہلیہ نے چہرے پر ماسک پہن رکھا ہے اور نہ ہی کسی تقریب میں بغیر ماسک شرکت کی۔ عدنان شیخ کے مداح بھی ان کی اہلیہ سے متعلق جاننے کیلئے بے قرار ہیں لیکن اب عدنان شیخ کی ناراض بہن عفت شیخ نے انسٹاگرام پر بھابھی کی تصاویر لیک کردیں اور ساتھ میں دعوی کیا ہے کہ بھابھی ہندو تھیں اور اسلام قبول کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بھائی نے ایک ہی کام اچھا کیا ہے اور ہندو لڑکی کو مسلمان کیا جس کا نام ردھی یادیو تھا اور اب عائشہ شیخ ہے۔
عفت شیخ نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر تصاویر پوسٹ کیں۔ دوسری جانب عدنان شیخ کی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ والدین سے ملنے اسپتال گئی تھی جہاں بھائی نے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے سسر کو بھی زخمی کیا۔ عدنان شیخ کی بہن نے ممبئی کے مقامی تھانے میں بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ عدنان شیخ نے ویڈیو بیان میں بہن کی جانب سے تشدد کے الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا۔