شوبز

بھارتی فلم انڈسٹری کو بڑا جھٹکا، مشہور اداکار کی نعش گھر سے برآمد

39 سالہ پرادیپ گھرمیں اکیلے رہتے تھے اور انہوں نے کچھ دن قبل ہی چکر آنے اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی اور علاج بھی کروایا تھا

چنئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کو بڑا جھٹکا، بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے اداکار پرادیپ وجین کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے تاحال ان کی موت کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پرادیپ بدھ کی شام چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔پولیس کو شبہ ہے کہ گھر میں حادثاتی طور پر گرنا ان کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ39 سالہ پرادیپ گھرمیں اکیلے رہتے تھے اور انہوں نے کچھ دن قبل ہی چکر آنے اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی اور علاج بھی کروایا تھا۔ میڈیا کے مطابق بدھ کو اداکار کے دوست نے جب ان سے رابطہ کرنے کیلئے فون کال کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا اور پھر دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود دروازہ نہ کھولا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑا تو پرادیپ اپنے باتھ روم میں مردہ پائے گئے اور ان کے سر اور چہرے پر زخم تھے۔ پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button