شوبز

بھارتی گلوکارواداکاردلجیت دوسانجھ بھی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کےسحرمیں مبتلا

گلوکار اور کنسرٹ میں موجود مداحوں کے بے پناہ اصرار اور پُر زور فرمائش پر ہانیہ عامر اسٹیج پر آ گئیں تو گلوکار نے ان کے لیے اپنے مشہور گانے ’لوور‘ کے چند بول پیش کیے

کراچی(شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار و اداکاردلجیت دوسانجھ بھی پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کے سحر میں مبتلا ہو گئے، دروانِ کنسرٹ رُک کر اداکارہ کو سُپر اسٹار قرار دے دیا۔ دنیا بھر کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے ’دلومیناتی ٹور‘ کے دوران حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے لندن میں سولڈ آؤٹ کنسرٹ کیا جہاں مداحوں کے درمیان ہانیہ عامر بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھیں۔

جوں ہی بھارتی گلوکار کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے کنسرٹ درمیان میں روک دیا اور پاکستانی حسینہ کو اسٹیج پر مدعو کیا، اس واقعے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ ہانیہ کے انکار پر دلجیت دوسانجھ محبت سے اصرار کرتے دکھائی دیے اور پنجابی میں کہا کہ  ُجب سُپر اسٹار ہمارے درمیان ہو اور وہ صرف آڈیئنس میں کھڑی رہے، اسٹیج پر نہ آئے ایسا نہیں ہو سکتا‘۔

بھارتی گلوکار اور کنسرٹ میں موجود مداحوں کے بے پناہ اصرار اور پُر زور فرمائش پر ہانیہ عامر اسٹیج پر آ گئیں تو گلوکار نے ان کے لیے اپنے مشہور گانے ’لوور‘ کے چند بول پیش کیے۔ اس موقع پر اداکارہ کے چہرے کے تاثرات سے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ یہ ان کے لیے بھی فین موومنٹ ہے اور اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی گلوکار کا اس اظہار پر تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button