شوبز

بھارت میں پاکستانی فلموں’ڈراموں پر پابندی ختم

دونوں جانب نفرتیں کم ہونے لگیں'فنکار بھی ایک دوسرے کیلئے کام کو تیا ر

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان محبت اور نفرت پرفارمولا فلمیں بنتی آ رہی ہیں ۔کبھی فلموں کی نمائش تو کبھی فنکاروں کی انٹری پر بھی پابندی لگ جاتی ہے ۔ 2018تک بھارتی فلمیں دھڑا دھڑ پاکستان میں نمائش ہوتی رہی ہیں ۔پھر اچانک سیاست نے رنگ دکھائے اور بھارت میں فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی اور پاکستانی فلموں کو بھی روک دیا گیا ۔

راحت فتح علی کو پکڑ لیا گیا ‘ عاطف اسلم کے گیت چلتے چلتے رک گئے ۔مرتے کیا نہ کرتے ۔ پاکستان نے جب دیکھا کہ ان کے فنکاروں اور فلموں کیساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے تو انہوں نے بھی بھارتی فلموں اور فنکاروں پر پابندی لگا دی البتہ جو لوگ دبئی سے ہو کر آتے تھے ان بھارتیوں کو گلے لگایا جاتا رہا۔

اب دونوں جانب برف پگھلی ہے اور ڈرامے اور فلمیں آہستہ آہستہ جگہ بنانے لگی ہیں ۔گزشتہ دنوں زی فائیو پر پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی ڈرامہ سیریز ” برزخ” آن ائیر گئی اور اس کو بہت زیادہ دیکھا گیا ۔ یہ سیریز نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے اور اس کو اس حوالے سے بھی شہرت ملی کہ اس میں مردوں کی ہم جنس پرستی کا کھلا پرچار تھا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے فنکار بھی ایک دوسرے کیلئے کھلم کھلا کہہ رہے ہیں اور کام کرنے کو بھی تیار دکھائی دے رہے ہیں

فنکاروں کے بھیس میں موجود سیاسی مہروں نے اب بھارت بھارت اور پاکستان پاکستان کھیلنا شائید چھوڑ دیا ہے ۔اور جو درباری فنکار موقع کا فائدہ اٹھا کر ایک دوسرے ملک کے فنکاروں پر سوالیہ نشان لگاتے تھے اس کا سلسلہ بھی تھم چکا ہے۔اور پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی بہت سی مشترکہ فلمیں پاکستان میں بھی نمائش ہو چکی ہیں۔ جیسے چل میراپت ‘ اور دوسری کئی فلمیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button