بھنگن کا کردار ہے، آپ کریں گی؟ سینئراداکارہ فریحہ جبیں نےماضی کی تلخ یادوں سے پردہ اُٹھا دیا
سینئر اداکارہ فریحہ جبیں کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود بھی میں نے سوچ رکھا تھا کہ امر کو کسی چھوٹے اسکول میں نہیں پڑھاؤں گی کیوں کہ تعلیم بہت ضروری ہے
لاہور(شوبز ڈیسک) بھنگن کا کردار ہے، آپ کریں گی؟ سینئراداکارہ فریحہ جبیں نےماضی کی تلخ یادوں سے پردہ اُٹھا دیا،رپورٹ کے مطابق اداکارہ امر خان کی والدہ اور سینئر اداکارہ فریحہ جبیں کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود بھی میں نے سوچ رکھا تھا کہ امر کو کسی چھوٹے اسکول میں نہیں پڑھاؤں گی کیوں کہ تعلیم بہت ضروری ہے۔ اداکارہ فریحہ جبیں نے بتایا کہ ایک عمر میں آکر ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ بچوں کی شادیوں کے بعد آپ اکیلے رہ جاتے ہو۔
اداکارہ نے بتایا کہ آج کے دور میں تعلیم لازم و ملزوم ہے، میری تعلیم کم تھی اس لیے خواہش تھی کہ جو میں نہیں کرسکی وہ میری بیٹی وہ لازمی کرے۔ امر خان تعلیم یافتہ ہیں، فرفر انگلش بولتی ہے اس لیے اس کو اچھے کردار دیے جاتے ہیں اور مجھ سے پوچھا جاتا تھا کہ بھنگن کا کردار ہے، آپ کریں گی؟
میں اس پر بھی جواب دیتی تھی کہ پیسے کتنے دیں گے کیوں کہ مجھے بیٹی کی فیس دینی ہے۔ فریحہ جبیں نے مزید بتایا کہ معاشی تنگی کی وجہ سے امر کی فیس بھی لیٹ فیس کے ساتھ بھرتی تھی، گاڑی خراب ہوجاتی تھی تو رکشے میں چھوڑنے جاتی تھی اور امر کو کہتی تھی کہ کوئی دیکھے نہیں تمہیں، رکشے سے اترتے ہوئے جلدی سے اترکر اسکول میں چلی جاؤ۔
دوسری جانب والدہ کی دوسری شادی کے حوالے سے امر خان کا کہنا تھا کہ میں بہت حساس تھی، والدہ کو شادی کا کبھی نہیں کہا۔ 8 سال کی عمر میں والدہ کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تصویر دیکھ کر اتنا غصہ آیا کہ وہ تصویر پھاڑ ڈالی جب کہ وہ شخص والدہ کے بچوں کی طرح تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ والدہ نے سابقہ شوہر سے محبت نہیں، عشق کیا تھا اور وہ عشق ایسا تھا جس کے بعد انہوں نے عشق و محبت نام کا قلم ہی توڑدیا۔