بے وفائی کا روگ،اداکارہ ریشم نےمردوں کو”رگڑا” لگا دیا
ریشم نے کہا کہ وہ کالز وصول کرنے سے گریز کرے گا، نظر انداز کرے گا اور بے حسی کا مظاہرہ کرے گا۔
لاہور(شوبز ڈیسک)بے وفائی کا روگ،اداکارہ ریشم نےمردوں کو”رگڑا” لگا دیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نےبےوفا مردوں کی پہچان بتا دی۔ ریشم نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کےشو میں بطورمہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نےمردوں کےحوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی مرد بے وفائی کرتا ہے اور کسی رشتے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ کوئی معقول بہانہ بنائے گا۔
ریشم نے کہا کہ وہ کالز وصول کرنے سے گریز کرے گا، نظر انداز کرے گا اور بے حسی کا مظاہرہ کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرد یہ سب سامنے والے کے پریشان کن رویے کا سہارا لینے کے لیے کرتے ہیں تاکہ ان کے اس رویے پر کوئی سخت ردِ عمل سامنے آئے اور پھر وہ اس کو بنیاد بنا کر رشتہ ختم کر سکیں۔ ریشم نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ بدقسمتی سے دورِ حاضر میں بے وفائی بہت عام ہو گئی ہے۔