شوبز

”تارے زمین پر” کا بچہ جوان’عامرخان بوڑھے’کرسمس پرکیا ہو گا؟

چائلڈ اسٹار نے فلم بینوں کو خوش کردیا' بنے گی '' تارے زمین پر ''کا سیکوئل

لاہور(شوبزڈیسک)مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم تارے زمین پر کے چائلڈ اسٹار درشیل سفاری نے فلم کے سیکوئل سے متعلق حیران کن اپڈیٹس شیئر کردیں۔بھارتی میڈیا آٹ لیٹ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں چائلڈ اسٹار درشیل سفاری سے انکی زندگی کے نشیب و فراز پر گفتگو کی گئی جس دوران انہوں نینہ صرف دلچسپ پہلو کو اپنی گفتگو میں شامل کیا بلکہ فلم تارے زمین پر کے سیکوئل سے متعلق بھی اپڈیٹس شیئر کردیں۔

درشیل سفاری نے فلم کے سیکوئل ستارے زمین پر جس کی شوٹنگ گزشتہ ماہ مکمل ہو گئی تھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نہ صرف مداحوں میں تجسس کو بڑھایا بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ یہ ایک حیرت انگیز فلم بننے والی ہے جو عامر صاحب کا وعدہ ہے۔علاوہ ازیں درشیل سفاری نے عامر خان کیساتھ اپنے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عامر صاحب آہستہ آہستہ سمجھ رہے ہیں کہ میں اتنی تیزی سے کیسے بڑا ہوا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ،مجھے ایک چھوٹا سا لمحہ یاد ہے جب میں نے حال ہی میں اشتہاری فلم کے سیٹ پر بلیک کافی مانگی تھی۔درشیل نے بتایا کہ عامر خان کسی کے ساتھ کچھ بات کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے مجھے حیرانی سے دیکھا اور انہیں اس بات کی حیرت ہوئی کہ میں وہی بچہ تھا جو 16 سال قبل فلم کے سیٹ پر چاکلیٹ دودھ پیتا تھا اور اب 16 سال بعد بلیک کافی آرڈر کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ فلم تارے زمین پر کے سیکوئل کی شوٹنگ گزشتہ ماہ مکمل ہوچکی ہے جو رواں سال کرسمس کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم تارے زمین پر میں چائلڈ اسٹار درشیل سفاری نے ایشان نند کشور اوستھی نامی بچے کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے والدین کو کافی پریشان کرتا تھا۔فلم میں رام شنکر نکمب طالب علم ایشان نندکشور اوستھی کو ڈسلیکسیا کے مرض پر قابو پانے اور اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اس کی مدد کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔اب 16 سال بعد عامر خان ستارے زمین پر کے ساتھ واپس آئے ہیں جس کی کہانی کا موضوع ذہنی معذوری ہی ہے جبکہ فلم میں پیرالمپک گیمز دکھائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button