تاپسی پنوکا اپنی ہراسانی کے تہلکہ خیزتجربہ کا انکشاف
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار مذہبی تہوار کے دوران بھیڑ میں مجھے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو اپنے حالیہ پراجیکٹ 'پھر آئی حسین دلربا' کے سبب تعریفیں بٹور رہی ہیں جس کا 9 اگست کو اسٹریمنگ دیو نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوا۔علاوہ ازیں اداکارہ تاپسی پنو کامیڈی فلم 'کھیل کھیل میں' کی ریلیز کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں جو 15 اگست کو ہندوستانی یوم آزادی کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے خواتین کیلئے بھارتی دارالحکومت دہلی کو سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قرار دے دیا۔اداکاری میں اپنی مثال آپ اور دیدہ زیب شخصیت کی مالک تاپسی پنو نے اداکارہ کرینہ کپور کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ بھارتی دارالحکومت دہلی کے حوالے سے حیران کن انکشافات کردیے۔تاپسی پنو نے بتایا کہ میں نے یہ تجربہ کیا ہے کہ دہلی شہر دیگر شہروں کے مقابلے میں خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر ہے، دہلی میں رہنے والے اپنی بیٹیوں کو سورج ڈوبنے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں لیکن دوسرے شہروں میں ایسا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خود بھی تعلق دہلی سے ہے، میں سوچا کرتی تھی کہ ہر جگہ ایسا ہوتا ہے، ہر جگہ ہی چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے، میں نے جب دوسرے شہروں میں رہنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ صرف دہلی کے والدین ہی اپنی بیٹیوں کو گھر جلد لوٹنے کا کہتے ہیں، باقی شہروں میں ایسا نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے آج تک سیٹ پر کبھی غیر محفوظ محسوس نہیں کیا ہے مگر میں نے بہت سی اداکاراں سے سیٹ پر کی جانے والی ہراسانی سے متعلق سن رکھا ہے۔پوڈ کاسٹ کے دوران تاپسی پنو نے بھیڑ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق بھی انکشاف کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار مذہبی تہوار کے دوران بھیڑ میں مجھے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو اپنے حالیہ پراجیکٹ ‘پھر آئی حسین دلربا’ کے سبب تعریفیں بٹور رہی ہیں جس کا 9 اگست کو اسٹریمنگ دیو نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوا۔علاوہ ازیں اداکارہ تاپسی پنو کامیڈی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی ریلیز کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں جو 15 اگست کو ہندوستانی یوم آزادی کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔