ترپتی دمری کا "بھول بھولیاں 3” بی ٹی ایس منظرِ عام پر
انہوں نے انسٹاگرام پر بی ٹی ایس تصاویر اور ویڈیوز کا ایک البم شیئر کیا، جس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کی کچھ دلچسپ اور پُر مزاح تصاویر شامل ہیں
بالی وڈ(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ترپتی دمری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی فلم "بھول بھولیاں 3” کے سیٹ سے بی ٹی ایس مناظر شیئر کیے ہیں۔ یہ فلم انیس بزمی کی ہدایات میں بن رہی ہے، اور ترپتی اس میں اداکار کارتک آریان کے ساتھ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ترپتی دمری، جنہیں اپنی فلم "اینِمل” میں ‘بھابھی نمبر 2’ کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی، نے اپنی نئی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو فلم کے سیٹ کی کچھ خاص جھلکیاں دکھائیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بی ٹی ایس تصاویر اور ویڈیوز کا ایک البم شیئر کیا، جس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کی کچھ دلچسپ اور پُر مزاح تصاویر شامل ہیں۔پہلی تصویر میں ترپتی کو ایک آرام دہ شال میں لپٹی ہوئی گرم مشروب نوش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں وہ ایک وینٹی وین کے باہر چھتری پکڑے کھڑی ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں وہ ہوا میں لٹک کر کروما کے سامنے جمپ سیکونس کی تیاری کرتی نظر آ رہی ہیں۔ترپتی کی پوسٹ میں فلم کے آخری دن کی ایک ویڈیو بھی شامل ہے، جس میں وہ کیک کاٹ کر فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی کو کھلاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ اس پوسٹ نے فوراً سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی اور وائرل ہو گئی۔
فلم "بھول بھولیاں 3” میں ترپتی دمری کے ساتھ کارتک آریان، ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ اور راجپال یادو جیسے نامور اداکار بھی شریک ہیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر اپنے حریف "سنگھم اگین” کے ساتھ شدید مقابلے کے باوجود شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔