شوبز

تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کے بعد اگلا شکار کون؟

ہدایتکار ویویک اگنی ہوتری پر ناروا سلوک سمیت ہراساں کیے جانے کا الزام

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے اب ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں سیٹ پر مختصر لباس میں دیر تک بٹھائے رکھتے تھے اور جب وہ گاڑی میں جانے لگتیں تو کہتے ابھی تمہارا سین آنے والا ہے۔ اداکارہ نے اس سے قبل نامور اداکار نانا پاٹیکر پر بھی جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا ۔ بالی وڈ میں ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے ایک انٹرویو کے دوران متنازع فلم” دی کشمیر فائلز ”کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری کی جانب سے ناروا سلوک سمیت ہراساں کیے جانے کا الزام بھی عائد کیا۔تنوشری دتہ نے اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی فلم ”چاکلیٹ” میں کام کیا تھا ۔ یہ فلم 2005 میں بنائی گئی تھی ۔سیٹ پر کام کے دوران پیش آنے والی تکالیف اور ناروا سلوک سے متعلق انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ سیٹ پر 5 منٹ تاخیر سے پہنچے پر مجھ پر غیر پیشہ ورانہ ہونے کا لیبل بھی لگایا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران کئی مواقع پر جب میں وقت پر پہنچی تو دیکھا کہ تیاریاں مکمل نہیں ہیں حتیٰ کہ لائٹس بھی نہیں لگی ہوتی تھیں لیکن جب ایک مرتبہ میں 5 منٹ تاخیر کاشکار ہوئی تو اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے کہا میں غیر پیشہ ورانہ ہوں ۔فلم ”ڈھول”کی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مجھے اپنی وین میں آرام کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔مختصر لباس پہننے کے بعد اداکارائوں کو وین میں آرام کرنے کی اجازت ہوتی ہے خاص طور پر اس وقت جب شوٹنگ نہ ہورہی ہو لیکن ویویک مجھے مختصر لباس میں سب کے سامنے بٹھائے رکھتے تھے۔

اداکارہ کا مزید بتانا تھا کہ مختصر لباس پہننے کے بعد اگر کبھی میں خود کو ڈھانپنے کی کوشش کرتی تو مجھے کہا جاتا ابھی تمہارا شاٹ آنے والاہے تو اس کو اتارو۔واضح رہے کہ تنوشری دتہ اس سے قبل نانا پاٹیکر سمیت اہم شخصیات کیخلاف بھی ہراساں کرنے اور ناروا سلوک کے الزامات عائد کرچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button