ثانیہ مرزا کی سیلفی سیریز میں بیٹے نے ہیرو کا روپ دھار لیا
ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے سیلفی ڈمپ میں جونئیر ملک صاحب سب کی توجہ سمیٹ گئے۔ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹ اذہان مرزا ملک بھی ہے۔اب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک تو علیحدگی اختیار کرچکے ہیں ایسے میں اذہان اپنی والدہ کے ساتھ ہی مقیم ہے اور تصویروں میں ساتھ ساتھ دکھائی دیتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے جگہیں تبدیل ہوجاتی ہیں لیکن سیلفیز لینا تو لازمی سی بات ہے کے کیپشن کے ساتھ اپنی چند سیلفیز جاری کیں۔ان سیلفیز میں انہیں مختلف مقامات پر دلچسپ پوز کیساتھ سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹینس اسٹار کی جانب سے ان تصویروں کے سامنے آنے کی دیر تھی کہ چاہنے والوں نے شعیب ملک اور اذہان میں غیر معمولی مشابہت کی نشاندہی کردی۔کسی نے کہا کہ اذہان تو بالکل جونئیر ملک صاحب ہے تو کوئی اسکی ہنسی پر دل ہار بیٹھا۔