شوبز

ثروت گیلانی کے شوہر کیساتھ انوشے کا ناچ، اداکارہ سیخ پا ہو کرسٹیج چھوڑ گئیں

ثروت گیلانی نے انوشے عباسی کو شوہرفہد مرزاکیساتھ ڈانس میں مصروف دیکھا تو وہ چلی گئیںاور مرزا نے گیلانی کو کیا نظر انداز

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکار و پلاسٹک سرجن فہد مرزا کا اداکارہ انوشے عباسی کے ساتھ سپر ہٹ گیت ‘بلاک بسٹر’ پر جوشیلا رقص توجہ کا مرکز بن گیا۔ثروت گیلانی اور فہد مرزا سال 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور سال 2015 میں انکے ہاں بڑے بیٹے روحان مرزا کی پیدائش ہوئی۔سال 2017 میں اسٹار جوڑی کے ہاں دوسرے بیٹے آریز مرزا کی آمد ہوئی جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں دونوں کی زندگی میں بیٹی کی خوشی بھی آگئی۔

اسٹار جوڑی گزشتہ 10 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی ہے اور حال ہی میں دونوں شادی کی تقریب میں رقص کرتے بھی نظر آئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فہد مرزا کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 کے مشہور ترین گیت ”بلاک بسٹر”پر ڈانس کرتے نظر آئے لیکن ان کے ساتھ ثروت گیلانی زیادہ دیر اسٹیج پر نہ ٹھہریں۔

ویڈیو میں فہد مرزا ڈانس کر رہے تھے کہ ثروت گیلانی اسٹیج پر آگئیں اور ڈانس اسٹیپس کرتے ہوئے کچھ ہی سیکنڈز بعد اسٹیج سے چلی گئیں کیونکہ وہاں اداکارہ انوشے عباسی آگئی تھیں جنکے ساتھ فہد مرزا ڈانس میں مصروف تھے۔فہد مرزا نے انوشے عباسی کے ساتھ گانے پر اسٹیپس کیے اور محفل میں سب سے تعریفیں حاصل وصول کیں۔متعدد مداح یہ کمنٹ بھی کرتے نظر آرہے ہیں کہ فہد مرزا نے تو اسٹیج پر ثروت گیلانی کو نظر انداز ہی کردیا اور انوشے عباسی کو ہی ساری توجہ دے دی۔

یاد رہے کہ 25 مئی کو کوک اسٹوڈیو پاکستان کے یوٹیوب چینل پر گانا بلاک بسٹر جاری کیا گیا جس کی میوزک اور ویڈیو نے ایک ہی دفعہ میں یوٹیوب صارف کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔دیسی رنگ میں ڈوبے اس ہپ ہاپ گیت میں ایک ایسا جادو ہے جو سننے والے کو خود سے جوڑنے میں کامیاب ہوتا نظر آیا۔بلاک بسٹر’ اپنے زبردست ڈانس نمبر اور ون ٹیک شاٹ ویڈیو کی بدولت ایک الگ مقام پر چلاگیا۔

کوک اسٹوڈیو کا گانا بلاک بسٹر پاکستان میں تو بے انتہا مقبول ہوا لیکن شہرت کی بلندیوں کو دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے ہوئے فارس شفیع کے گانے بلاک بسٹر نے بھارت کیاسپاٹی فائی ٹرینڈنگ سانگز میں اپنی جگہ بنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button