شوبز

ثنا جاوید شوہر شعیب کیلئے سٹیڈیم جا پہنچیں ‘ مداحوں نے کس کی نقالی قرار دیا؟

کیمرا مین ثنا جاوید کو فوکس کرکے ان کے تاثرات مداحوں کو دکھاتے۔ثنا جاوید کی اسٹیڈیم سے کئی تاثرات کی تصاویر وائرل ہوئیں

لاہور(شوبزڈیسک)کرکٹر آل رائونڈر شعیب ملک کی دوسری بیوی اداکارہ ثنا جاوید بھی شوہر شعیب ملک کو داد و تحسین دینے ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے گرائونڈ میں پہنچ گئیں۔ جس کو سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ انوشکا شرما کی نقل قرار دیا ہے کیونکہ وہ اپنے شوہر ویرات کوہلی کیلئے ہر اسٹیڈیم میں پہنچ جاتی ہیں۔گزشتہ ہفتے ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی تھیں، اس میچ کو دیکھنے بھارت کے کئی اداکار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا گیا جس کے تمام 23 ہزار ٹکٹس وقت سے قبل ہی فروخت ہوگئے، اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں اداکارہ ثنا جاوید اپنے کرکٹرشوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے اداکارہ ثنا جاوید بھی میدان میں نظر آئیں۔ شعیب ملک جیسے ہی میچ کے دوران وکٹ لیتے تو کیمرا مین ثنا جاوید کو فوکس کرکے ان کے تاثرات مداحوں کو دکھاتے۔ثنا جاوید کی اسٹیڈیم سے کئی تاثرات کی تصاویر وائرل ہوئیں، جس میں کبھی وہ سنجیدہ بیٹھی ہیں تو کبھی تالیاں بجاکر شوہر کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ثنا جاوید کی وائرل تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے ان پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی نقل کا الزام عائد کیا ہے۔دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ثنا جاوید کی تعریف کی کہ ثنا اپنے شوہر کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئیں۔خیال رہے کہ بھارت کی مقبول ترین جوڑی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم سے کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آتی ہیں جس میں انوشکا ویرات کے لیے کبھی کھڑے ہوکر تالیاں تو کبھی ان کا نام پکار کر ان کی حمایت کررہی ہوتی ہیں۔پھر ویرات بھی گرانڈ سے کبھی انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی اہلیہ کے گرانڈ میں موجود نہ ہونے پر انہیں ویڈیو کال کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button