ثنا خان نے بیٹے کی آیا کیوں نہ رکھی؟حیران کن وجہ
اداکارہ اپنے بچے کی پرورش سنت کے مطابق خود کر رہی ہیں
لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی چکا چوند چھوڑنے والی اداکارہ ثنا خان نے بیٹے کیلئے آیا نہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی ہے۔شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق اداکارہ ثنا خان کوانسٹاگرام پر وائرل ایک کلپ میں خواتین کے مجمع سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ ان قیاس آرائیوں کا جواب دیتی نظر آتی ہیں کہ شاید انہیں بچے کو سنبھالنے کے لیے کسی کی مدد حاصل ہے۔
انہوں انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں بچے کو سنبھالنے کے لیے کوئی نہیں ہے اور وہ خود اپنے بچے کی آیا ہیں۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے ثنا خان کا کہنا تھا کہ میں خود اپنے بچے کی پرورش کرتی ہوں، کیوں کہ مجھے ہمیشہ یہ فکر رہتی ہے کہ کہیں کوئی بسمہ اللہ پڑھے بغیر میرے بچے کو کھانا نہ کھلادے، کھانا کھلانے کے بعد الحمدللہ نہ بولے، اس کام کو دائیں ہاتھ سے شروع نہ کروائے وغیرہ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم سوچتے ہیں کہ بچہ چھوٹا ہے لیکن یہ نہیں جانتے کہ ان سب باتوں سے بہت فرق پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کا بچہ چاہے جتنا چھوٹا ہو بھلے گود میں ہو، آپ اس کے ساتھ جتنی سنتوں پر عمل کرو گے آپ اس کے بڑے ہونے کے بعد وہ نتائج دیکھو گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس لیے آپ بچے کو چھوٹا نہیں سمجھنا، کسی بھی چیز کو چھوٹا نہ سمجھنا، یہ مت سمجھنا کہ میرا بچہ ابھی نادان ہے، اسے کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ایک زمانے میں بگ باس اور فلموں کا حصہ بننے والی ثنا خان نے شوبز کی زندگی کو مکمل ترک کرتے ہوئے دین کی راہ اپنائی اور 8 اکتوبر 2020 کو اپنے اس فیصلے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا تھا۔البتہ ان کی بہن حنا خان شوبز کی چکا چوند میں ہے اور ان کو بریسٹ کینسر بھی ہے۔
یاد رہے ثنا خان نے 21 نومبر 2020 کو انہوں نے مذہبی شخصیت مفتی انس سید سے سورت میں شادی کرلی تھی۔جوڑے کے ہاں 5 جولائی 2023 کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا تھا۔