شوبز
ثنا خوفزدہ’بچوں کو دھمکیاں’انسٹا گرام اکائونٹ بند’وڈیووائرل
سابق خاوند اور سسر کی جانب سے بھی مجھے ہراساں کیا گیا ' چھپ کر نہیں بیٹھوں گی
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ ثنا فخر نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کا انسٹا گرام اکائونٹ بند کر دیا گیا ہے اور ان کو اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ” مجھے
مختلف نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور میری گاڑی کا بھی پیچھا کیا جارہا ہے’ میں شدیدخوفزدہ ہوں
سابق خاوند اور سسر کی جانب سے بھی مجھے ہراساں کیا گیا ۔میں بہت اذیت میں ہوں اور پریشانی سے دوچار ہوںمیں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بنی ہوں نہ ہی اس میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔میں متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہی ہوں۔مجھے دبانے کیلئے یہ سب اوچھے ہتھکنڈے ہیں ‘میں انصاف کے حصول کیلئے پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ایسے عناصر کا مقابلہ کروں گی۔