شوبز

جوشیلے پرستار نےتمنا بھاٹیہ کومشکل میں ڈال دیا

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلئے پرستار نے سیکیورٹی حصار توڑ دیا

کیرالا(شوبز ڈیسک) جوشیلے پرستار نےتمنا بھاٹیہ کومشکل میں ڈال دیا،رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلئے پرستار نے سیکیورٹی حصار توڑ دیا۔ کیرالا میں تمنا ایک تقریب سے باہر نکل رہی تھیں کہ ان کا جوشیلا مداح سیکیورٹی بیریئر کے اوپر سے چھلانگ لگا کر ان کے نزدیک آگیا۔

تمنا کے اردگرد کھڑے باڈی گارڈز نے پرستار کو روک کر پیچھے گھسیٹا جس پر اداکارہ نے ان سے کہا کہ ایک تصویر لینے دیجیے۔ مداح نے پہلے تمنا سے ہاتھ ملایا اور اپنا فون نکال کر سیلفی لی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور تمنا بھاٹیہ کے ردعمل کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button