شوبز

جویریہ عباسی بیٹی کی شادی کے بعدخود بھی دلہن بن گئیں

رواں سال جویریہ عباسی نے مئی میں اپنی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے منگیتر عدیل حیدر سے نکاح کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا کر مداحوں اور ساتھی فنکاروں سے مبارکباد حاصل کرلی۔ڈراما ”ببن خالہ کی بیٹیاں’دہلیز’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی’چاہتیںاوردیا”جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جویریہ عباسی کی ازدواجی زندگی مشکل رہی اور اداکار و پہلے شوہر شمعون عباسی سے طلاق کے بعد بتایا جاتا ہے کہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی ایک بزنس مین سے کی تھی لیکن وہ بھی چل نہ سکی پر اس خبر کی تصدیق جویریہ عباسی نے نہیں کی ہے۔

جویریہ عباسی طویل عرصے سے اپنی اور شمعون کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی پرورش کیلئے زندگی وقف کرچکی تھیں جنکی گزشتہ سال شادی ہوئی اور بیٹی کی شادی کے بعد جویریہ عباسی نے بھی تنہائی کو دور کرنے کیلئے فیملی اور دوستوں کے کہنے پر شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔رواں سال جویریہ عباسی نے مئی میں اپنی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد انہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب مبارکباد ملی۔جویریہ عباسی نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کردیا تھا کہ انکی صرف منگنی نہیں بلکہ شادی بھی ہوچکی ہے لیکن انہوں نے شادی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی تھیں۔

اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔پوسٹ میں شامل تصاویر اور ویڈیوز میں جویریہ عباسی کہیں گھونگھٹ اوڑھے بیٹھی ہیں تو کہیں نکاح نامے پر دستخط کرتی نظر آ رہی ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں وہ اپنے کمرے میں بستر پر بیٹھینظر آ رہی ہیں جبکہ انکے سامنے کرسی پر بیٹھے قاضی صاحب نکاح پڑھ رہے ہیں۔اپنے نکاح کے موقع پر جویریہ عباسی نے گلابی اور سنہرا جوڑا زیب تن کیا جس کا دلکش دوپٹہ انہوں نے سر سے اوڑھا جبکہ نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے وہ خاص چھاپے کا دوپٹہ اوڑھے۔

جویریہ عباسی نے گلے میں سنہرا ہاراور اسکے میچنگ بڑے بندے کان میں پہنے جبکہ ہاتھوں میں چوڑیاں اور کڑے پہننے کے بجائے انہیں پھولوں کا کنگن پہنایا گیا۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں انکی بہن انوشے عباسی نے ‘سب سے پیاری دلہن’ لکھا جبکہ اداکارہ زینب شبیر نے لکھا کہ ‘ ماشااللہ مبارک ہو’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button