شوبز

جڑواں ایمن اور منال بچپن میں کیسی تھیں’پہلا شوٹ شیئر کردیا’دھوم

دونوں نے اپنے کلوتھنگ برانڈ کے بعد اسکن کیئر برانڈ بھی متعارف کرا دیا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارائیں، جڑواں بہنیں ایمن اور منال خان نے اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں دونوں بہنوں کو پہچاننا نہایت مشکل نظر آ رہا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ ایمن اور منال خان نے کمسنی سے ہی اداکاری کا سفر شروع کر دیا تھا۔آج یہ دونوں بہنیں ناصرف کامیاب، نامور اداکارائیں، ماڈلز، بگیمات، مائیں بلکہ کاروباری شخصیات بھی بن چکی ہیں۔

ایمن خان اور منال خان نے اپنے کلوتھنگ برانڈ کے بعد اسکن کیئر برانڈ بھی متعارف کروا دیا ہے۔اسکرین سے طویل عرصہ دور رہنے کے باوجود یہ بہنیں سوشل میڈیا پلیٹ فامرز انسٹاگرام اور یوٹیوب چینلز کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں ایمن اور منال نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں ان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ان کے پہلے فوٹو شوٹ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔مذکورہ تصویر میں ایمن خان کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ منال خان کھڑی ہوئی ہیں۔اس تصویر کو ناصرف صارفین بلکہ نامور شوبز شخصیات کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button