جیا بچن نےامیتابھ بچن اورایشوریا رائے کے”تعلقات "کا پردہ چاک کردیا
بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں
لاہور(شوبزڈیسک)شویتا بچن کی شادی ہوئی تو امیتابھ بچن کی زندگی میں خلا پیدا ہوگیا تھا،رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش نہیں ہیں۔ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی 20 اپریل 2007 کو ہوئی تھی اور ان کی ایک 14 سال کی بیٹی بھی ہے جس کا نام ارادھیا ہے ۔ اب اس جوڑی کے بارے میں گزشتہ کچھ عرصہ سے بہت سی منفی خبریں آرہی ہیں اور قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ ان کی 17 سالہ شادی خطرے میں ہے۔ان خبروں کی وجہ سے ان کے مداح کافی پریشان ہیں، تاہم انہی خبروں کے درمیان آج کل جیا بچن کا ایک بیان بھی سرخیوں میں ہے، جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ایشوریہ رائے کو اپنے آس پاس دیکھ کر امیتابھ بچن کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔
دراصل جیا بچن کا یہ بیان 17 سال پرانا ہے۔ اس وقت ابھیشیک اور ایشوریہ کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اور ایشوریہ بہو بن کر بچن خاندان میں شامل ہوئی تھیں۔ان دنوں جیا بچن نے کرن جوہر کے ٹاک شو کافی ود کرن میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بہو اور بیٹے کے رشتے کے علاوہ بچن خاندان اور ان کی بہو کے درمیان تعلق پر بھی کھل کر بات کی تھی، خاص طور پر انہوں نے امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے کے تعلق کے بارے میں بھی کئی رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔
جیا بچن کا کہنا تھا کہ جب ان کی بیٹی شویتا بچن کی شادی ہوئی تو امیتابھ بچن کی زندگی میں ایک خلا پیدا ہوگیا تھا اور وہ خلا اس وقت پر ہوا جب ایشوریہ رائے ان کی بہو بن کر ان کے گھر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی ایشوریہ کو دیکھتے ہیں تو خوش ہوجاتے ہیں، انہوں نے کبھی ایشوریہ کو بہو کے طور پر دیکھا ہی نہیں، انہوں نے ایشوریہ کو ہمیشہ اپنی بیٹی کی طرح سمجھا ہے۔
جیا بچن نے پروگرام کے دوران اپنے شوہر کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیتابھ جب بھی اپنی بہو ایشوریہ کو گھر میں دیکھتے ہیں تو ان کی آنکھیں روشن ہوجاتی ہیں اور انہیں ایسا لگتا ہے جیسے وہ شویتا کو گھر آتے ہوئے دیکھ رہے ہوں۔