شوبز

جیجی حدیداور بیلا حدید کی ماں پھر شادی کیلئے تیار

یولینڈا حدیدنے 60 سال کی عمر میں دیرینہ دوست جوزف جینگولی سے منگنی کر لی

لاہور(شوبزڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈلز جیجی حدید اور بیلا حدید کی والدہ یولینڈا حدید نے 60 سال کی عمر میں اپنے دیرینہ دوست بزنس مین جوزف جینگولی سے منگنی کرلی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یولینڈا حدید نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ جوزف کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے ہالینڈ گئی تھیں جہاں جوزف نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا۔یولینڈا حدید نے کہا کہ میں نے جوزف کی پیشکش قبول کی کیونکہ ہم دونوں میں بہت سی عادات مشترکہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، اس پیشکش کو قبول کرنے کے بعد، ہم نے منگنی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یولینڈا حدید نے اپنے انٹرویو میں شادی کی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔اس سے قبل سال 2018 میں یولینڈا حدید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ ڈیوڈ فوسٹر کے ساتھ بریک اپ کے بعد ڈیٹنگ سے دور رہنے اور خود پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

یولینڈا حدید نے کہا تھا کہ انہوں نے کافی حد تک خود کو سنبھال لیا تھا اور پھر ان کی زندگی میں جوزف کی انٹری ہوگئی تھی، جوزف سے ملنے کے بعد زندگی جینے کی نئی وجہ ملی اور پھر دونوں کے درمیان آہستہ آہستہ محبت کا رشتہ قائم ہوا۔واضح رہے کہ یولینڈا حدید نے سال 1994 میں فلسطینی نژاد امریکی بزنس مین محمد حدید سے شادی کی تھی، جن سے ان کی دو بیٹیاں جیجی حدید، بیلا حدید اور ایک بیٹا انور حدید ہے۔

یولینڈا حدید نے بیٹے کی پیدائش کے بعد، سال 2000 میں محمد حدید سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، پھر سال 2011 سے 2015 تک وہ ڈیوڈ فوسٹر کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہیں۔ڈیوڈ فوسٹر سے بریک اپ کے بعد یولینڈا حدید نے بزنس مین جوزف جینگولی کو ڈیٹ کیا اور اب دونوں نے منگنی کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button