شوبز

حبا بخاری کے ڈرامے چھا گئے’نیا سنگِ میل عبور کرلیا

ورسٹائل اداکارہ کے یکے بعد دیگرے ڈرامے ہٹ ہونے لگے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے اپنی بہترین اداکاری سے ڈراما انڈسٹری کا ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔”ہارا دل،بھولی بانو،رمزِ عشق، بے رخی،جھوک سرکار،فتوراوردیوانگی”جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حبا بخاری ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔اداکارہ کے پے در پے ڈرامے ہٹ ہورہے ہیں اور ان کی کہیں بھولی بھالی اداکاری تو کہیں سمجھدار لڑکی کی عکاسی کرتا کردار دیکھ کر ناظرین ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ان دنوں حبا بخاری ڈراما”جان نثار”میں اداکار دانش تیمور کے ساتھ ان کی اہلیہ کا کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں اور دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے نے یوٹیوب پر بھی خوب دھوم مچا رکھی ہے اور اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ڈراما یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔اس ریکارڈ کے ساتھ حبا بخاری کو پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں ایک نیا اعزاز حاصل ہوا ہے جو ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حبا بخاری پاکستان کی وہ پہلی اداکارہ بن چکی ہیں جن کے ایک نہیں بلکہ دو ڈرامے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کرچکے ہیں۔’جان نثار’ سے قبل حبا بخاری کا ڈراما ‘فتور’ بھی یوٹیوب پر شاندار کامیابی کے ساتھ ایک بلین سے زائد ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

ڈراما سیریل ‘فتور’ میں فیصل قریشی اور حبا کی جوڑی نے لوگوں کے دل جیتے۔ ڈرامے میں فیصل قریشی کو ‘حیدر’ نامی ایک ادھیڑ عمر شخص دکھایا گیا جو کئی سالوں کی تنہائی کے بعد حبا بخاری یعنی’دلنشین’ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے کیونکہ وہ پہلی نظر میں اس کی خوبصورتی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ ڈرامے میں وہاج علی نے ‘حمزہ’ کا کردار ادا کیا جو کہ دلنشین کی پہلی محبت تھا۔ دلنشین حمزہ سے محبت کرتی تھی لیکن فیملی پریشر کی وجہ سے اس نے حیدر سے شادی کر لی۔دوسری جانب صرف حبا بخاری ہی نہیں بلکہ ‘جان نثار’ کے ایک بلین سے زائد ویوز کے بعد دانش تیمور بھی پاکستان کے وہ پہلے اداکار بن گئے ہیں جنکے دو ڈرامے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کرسکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button