شوبز

حبا علی نے اداکاری کیوں چھوڑی؟دو شادیاں کیں’خوبرو کی باتیں

اداکارہ حبا علی نے'' مائی ری، راہ جنون، شِدت اور جان نثار'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا علی خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں جو متعدد ہٹ سیریلز میں نظر آ چکی ہیں۔ اداکاری سے 5 سال کا بریک لینے کے بعد انہوں نے سپرہٹ ڈرامہ مائی رے سے واپسی کی۔حال ہی میں حبا علی’ عدنان فیصل کے ساتھ 356 پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی اور دوسرے موضوعات پر بھی بات کی۔

اداکاری چھوڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حبا علی نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی وجہ سے اداکاری چھوڑنا پڑی کیونکہ اس کی پرورش اور تعلیم ہی سب سے اہم کام تھے اور اس کے علاوہ طلاق اور دیگر ذاتی مسائل بھی تھے جن کی وجہ سے اداکاری سے بریک لینا پڑا۔

اداکارہ کا کہنا تھا انہوں نے اپنی والدہ کو فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہ کام کے سلسلے میں 15،15 دن کے لیے گھر سے دور رہتی تھیں، اس لیے اداکارہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کا بچہ بھی ایسے ہی تجربہ سے گزرے، بالخصوص جب اس کے پاس اس کا والد نہیں تھا اور وہ اکیلی بچے کی پرورش کر رہی تھیں۔

دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حبا علی نے کہا کہ وہ دوسری شادی کر چکی ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل لڑکیاں شادی کرنے سے ڈرتی ہیں اور زیادہ تر لڑکیاں 10 سال تک جاننے کے بعد ساتھی چنتی ہیں۔ وہ مردوں پر مشکل سے بھروسہ کرتی ہیں اور اگر انہیں کسی سے شادی کرنا بھی ہے تو فیصلہ کرنے میں بہت وقت لگاتی ہیں کیونکہ مرد اچھے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ وفادار ہوتی ہیں۔ جب رشتے کی بات آتی ہے تو ان میں بہت زیادہ عزت نفس نکلتی ہے۔واضح رہے اداکارہ حبا علی نے مائی ری، راہ جنون، شِدت اور جان نثار سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button