حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق’مدیحہ نقوی نے سٹیمپ لگا دی
سوشل میڈیا پرمداح آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق ہونے پر افسردہ نظر آرہے ہیں
لاہور(شوبزڈیسک) مارننگ شو ہوسٹ مدیحہ نقوی نے اسٹار جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق کردی۔ڈراما بند کھڑکیاں ، میں ہاری پیا اور مجھے خدا پہ یقین ہے میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار آغا علی نے مئی 2020 میں ساتھی اداکارہ حنا الطاف سے خاموشی سے شادی کی تھی ۔چند سال ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے بھرپور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے بعد سال 2023 میں دونوں کے درمیان دوری آجانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس کے بعد ستمبر 2023 میں دونوں کی طلاق کی خبروں نے بھی زور پکڑ لیا لیکن تاحال اس خبر کے متعلق دونوں کی جانب سے تردیدی یا تصدیق کرتا بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
اب مدیحہ نقوی کے شو میں سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ماڈل ونیزہ احمد بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں دونوں ایک گیم کھیلتی نظر آئیں۔گیم میں شگفتہ اعجاز ہاتھ میں آغا علی کی تصویر کا کارڈ پکڑینظر آئیں اور ونیزہ احمد کو ہنٹ دے کر شگفتہ اعجاز کو آغا علی کا نام بوجھوانا تھا۔ ونیزہ احمد نے کہا کہ ان کی ابھی شادی بھی ہوئی تھی نا جس پر شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے کہا کہ ہاں انکی ہماری ایک بہت پیاری اداکارہ سے شادی ہوئی تھی آج سے تین سے چار سال پہلے، لیکن اب وہ رشتہ نہیں رہا ہے۔
مدیحہ نقوی کی یہ بات سن کر ونیزہ احمد نے کہا کہ معذرت مجھے اس حوالے سے نہیں پتا تھا، کیا دوبارہ بھی ہوئی ہے شادی انکی؟ اس پر مدیحہ نقوی نے کہا کہ نہیں انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور مداح آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق ہونے پر افسردہ نظر آرہے ہیں۔