حنا خان کی نئی لک’بوائے فرینڈ جیسا روپ دھار لیا
راکی کیساتھ شاپنگ پر نکل گئیں'ایک جیسے لباس میں تصاویر وائرل
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے بوائے فرینڈ راکی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو اپنی ہمت قرار دے دیا۔حنا خان ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے بلند حوصلوں کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں کیونکہ اداکارہ ان دنوں چھاتی کے کینسر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور اس حوالے سے اپنے مداحوں کو بھی باخبر رکھ رہی ہیں۔حنا خان کو اس مشکل وقت میں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی مکمل حمایت حاصل ہے جس پر وہ سب کو شکریہ بھی ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔
حنا خان میں کینسر کی تشخصیص کے بعد اگرچہ سب سے انہیں دعائیں اور سپورٹ حاصل ہونا شروع ہوئی اس دوران راکی نامی شخص کے حوالے سے حنا خان سے پوچھا جانے لگا کہ وہ کہاں ہیں۔راکی حنا خان نے بوائے فرینڈ ہیں جو ہندو مذہب کے پیروکار ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے حنا خان سے محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔راکی کا پورا نام راکی جیسوال ہے جو فلم میکر اور پروڈیوسر بھی ہیں لیکن ان کی اصل پہچان حنا خان کی وجہ ہی سے ہے۔حنا کے مشکل وقت میں انکے بوائے فرینڈ راکی کا منظر سے غائب ہونا دونوں کی علیحدگی کی خبروں کو ہوا دے گیا تھا۔
علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے راکی نے انسٹاگرام پر حنا خان کی چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں حنا خان دونوں ہاتھوں میں اوزار پکڑ کر پوز دیتی نظر آئیں۔پوسٹ کے کیپشن میں راکی نے لکھا کہ ‘ جب وہ مسکراتی ہے تو روشنیاں مزید روشن ہوجاتی ہیں، جب وہ خوش ہوتی ہے تو زندگی معنی خیز لگتی ہے، جب وہ میرے ساتھ ہوتی ہے تو میں کچھ زیادہ زندگی جی لیتا ہوں، جب میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں تو دنیا کی کوئی دوسری چیز معنی نہیں رکھتی’۔حنا خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بطور اسٹوری شیئر کی جس میں وہ اپنے نئے شارٹ ہیر لک میں مرر سیلفی لے رہ ہیں جبکہ ان کے پیچھے راکی جیسوال کھڑے ہیں جنہوں نے حنا خان کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔
تصویر کے ساتھ حنا خان نے لکھا کہ تم سب سے زیادہ اچھے ہو، اللہ تمہیں ہمیں خوش رکھے، میری ہمت ہو تم۔شیئر کی گئی تصویر میں حنا خان سیاہ سوئٹ شرٹ کے ساتھ ہلکی آسمانی ڈینم پہنی ہوئی ہیں جبکہ راکی نے سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھ سرمئی ڈینم پہنی ہے اور دونوں کسی شاپنگ مال میں کپڑوں کی شاپ میں موجود ہیں۔بھارتی ٹی وی اسکرینز پر سالوں راج کرنے والے ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں نیک بہو کا کردار نبھانے والی اکشرا کو ڈراما ناظرین نے دل میں خاص مقام دیا اور ان کو آج تک اپنے اس مشہور کردار کی وجہ سے مداحوں کا پیار مل رہا ہے۔
اداکارہ نے بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس میں بطور کنٹیسٹنٹ بھی شرکت کی جہاں وہ اداکارہ شلپا شنڈے کے مقابلے میں رنر اپ رہیں۔حنا خان نے بگ باس کے بعد مشہور ڈرامے کسوٹی زندگی کی کے دوسرے سیزن میں منفی کردار بھی نبھایا۔28 جون کو حنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ان کی طبیعت کے حوالے سے زیرِ گردش افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ گردش کرنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں تک یہ خبر پہنچانا چاہتی ہوں کہ مجھ میں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ خبر پریشان کردینے والی ضرور ہے لیکن وہ خیریت سے ہیں اور اس موذی مرض کا ہمت سے مقابلہ کر رہی ہیں اور اللہ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ انہیں جلد ٹھیک کردیگا۔حنا خان نے چھاتی کے کنسر کی تصدیق کے بعد اپنے مداحوں کو کیموتھراپی کے حوالے سے بھی باخبر رکھا ہوا ہے۔ اب تک وہ اپنی زلفیں ترشوانے اور پہلے کیموسیشن کے بعدآنے والے زخم کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کو بتا چکی ہیں اور کیمو سیشن کے بعد واپس کام شروع کرنے کا بھی انکشاف کیا۔