خلیل الرحمان قمرکی خاتون سے رنگ رلیاں’وڈیو آ گئی ‘ماسٹر مائنڈ گرفتار
عریاں خلیل الرحمان کوڈیڑھ گھنٹے کی 2ویڈیوز میں آمنہ عروج کیساتھ نازیبا حرکا ت کرتے دیکھا جا سکتا ہے
لاہور(شوبزڈیسک)معروف لکھاری، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے اور تاوان کی بھاری رقم لینے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا جہاں اغواکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان میں بھاری رقم وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا، تاہم چند دن خاموش رہنے کے بعد 21 جولائی کو انہوں نے مقدمہ درج کروادیا۔اس کیس کو حل کرتے ہوئے پولیس نے سب سے پہلے خلیل الرحمان قمر سے رابطے میں رہنے والی خاتون آمنہ عروج کو ان کے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا تھا لیکن منصوبہ بندی کرنے والا ملزم حسن شاہ پولیس کی پہنچ سے دور تھا۔
اب پولیس نے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کا سراغ لگاتے ہوئے اسے اور اس کے ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے قبل خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز بھی جاری کیں جو زیرِ گردش ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس گینگ کے خواتین سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکے ہیں جبکہ حسن شاہ اور رفیق سے مزید تفتیش جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل کو بذریعہ فون انٹرویو دیتے ہوئے مفرور مرکزی ملزم حسن رضا شاہ کا کہنا تھا کہ میرا پراپرٹی کا بزنس ہے جو میں ذیشان کے ساتھ مل کر کرتا ہوں اور آمنہ عروج ذیشان کی دوست تھی جس کے ریفرنس سے ان سے میری سلام دعا ہوئی تھی۔
ملزم کا کہنا تھا کہ ہم سب اچھی کھاتی پیتی فیملیز سے تعلق رکھتے ہیں، باقی جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان میں میرے ملازم بھی شامل ہیں، خلیل الرحمان قمر کے فون کا سی ڈی آر نکالیں تو معلوم ہوگا کہ لڑکی ان کو فون کرتی تھی یا یہ لڑکی کو کرتے تھے۔حسن رضا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کی ڈیڑھ گھنٹے دورانیے کی 2ویڈیوز ہیں جن میں ڈراما ساز لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن لڑکی نے دونوں مرتبہ بہانے بنا کر اسے ٹال دیا۔