شوبز

خلیل الرحمان قمر نے عورت مارچ میں شرکت کیلئے کونسی شرط عائد کی؟

عورت مارچ میں استعمال ہونے والے گندے نعرے ہٹا دیں تو میں آؤں گا، مجھ سے بڑا عورت کے حقوق کا داعی کون ہے؟ خلیل الرحمان قمر

لاہور(کلچرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے عورت مارچ میں شرکت کے لیے مشروط رضا مندی ظاہر کردی لیکن انہوں نے شرکت کیلئے ایک بڑی شرط بھی رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر ایک نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جس دوران شو کے شرکا میں موجود ایک خاتون نے ان سے عورت مارچ کے حوالے سے سوال کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کو عورت مارچ میں آنے کی دعوت دے رہی ہیں کیا وہ شرکت کریں گے؟ اس کے جواب میں ڈرامہ نگار نے کہا کہ وہ عورت مارچ میں آنے کیلئے تیار ہیں لیکن ایک شرط ہے۔ انہوں نے شرط بتاتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ میں استعمال ہونے والے گندے نعرے ہٹا دیں تو میں آؤں گا، مجھ سے بڑا عورت کے حقوق کا داعی کون ہے؟ میں نے عورت مارچ کرنے والی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور کہا کہ میں ایک اچھا لکھنے والا ہوں میں عورت مارچ کیلئے اچھے نعرے لکھ کر دیتا ہوں۔ خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ عورت مارچ میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہاں عورت کے حقوق کی بات ہو تو میں آں گا اور یہ بات میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button