شوبز
خواتین کو نیچا دکھانے پر متھیرا نے نادر علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ نادر علی اخلاقیات کے بارے میں جانتا ہے، وہ جانتا ہے کہ وہ غلط ہے لیکن پھر بھی وہ ویوز اور ریٹنگ کی خاطر متنازع مواد کو جانے دیتا ہے

کراچی (کلچرل رپورٹر، آن لائن) میزبان متھیرا نے نادر علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوے کہا ہے کہ یو ٹیوبر نادر علی اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے شوز کے دوران خواتین کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متھیرا نے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ نادر علی اخلاقیات کے بارے میں جانتا ہے، وہ جانتا ہے کہ وہ غلط ہے لیکن پھر بھی وہ ویوز اور ریٹنگ کی خاطر متنازع مواد کو جانے دیتا ہے۔متھیرا نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے خود تجربہ کیا ہے، انہوں نے نادر علی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی تھی، جس کا تجربہ اچھا نہیں رہا، غیر مناسب سوالات کی وجہ سے بار بار ری ٹیک لینے پڑے۔ان کے مطابق نادر علی کو عموماً خواتین پر اعتراض ہوتا ہے، وہ خواتین کے حوالے سے غلط سوالات کرکے انہیں نیچا دیکھانے کی کوشش کرتا ہے۔