دانش تیمور کے”جاں نثار”پر عائزہ خان بھی نثار
حبا بخاری اور دانش تیمور کے درمیان فلمائے گئے بولڈ سین نے تنقید کا سامنا بھی کیا
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کے ٹرینڈنگ ڈرامے ‘جان نثار’ کی شاندار کامیابی پر کھل کر تعریف کردی۔دانش تیمور اور حبا بخاری کو اسکرین پر یکجا کرنے والا ڈراما ‘جان نثار’ ان دنوں خوب چرچوں میں ہے اور ناصرف اس جوڑی کو بلکہ ڈرامے کی اتار چڑھا ئوسے بھرپور کہانی کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ڈرامے میں ‘نوشیرواں غزنوی’ کا کردار نبھانے والے دانش تیمور حبا بخاری کے کردار دعا کی محبت میں مبتلا ہوکر ان سے شادی کرچکے ہیں اور ڈرامے کی کہانی انکی ازدواجی زندگی کے گرد گھوم رہی ہے۔ڈراما کی مختلف اقساط کی نشریات کے بعد ناظرین کے مختلف تبصرے دیکھنے کو ملے جہاں دونوں کی شادی پر ناظرین خوشی سے جھوم اٹھے وہیں حبا بخاری اور دانش تیمور کے درمیان فلمائے گئے بولڈ سین نے تنقید کا سامنا بھی کیا۔ڈرامے میں ‘نوشیرواں غزنوی’ کی سابقہ گرل فرینڈ ‘فرح’ کی چالاکیاں بھی ناظرین کہانی کے حوالے سے متجسس کرگئی ہے۔
‘جان نثار’ یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کیا جارہا ہے اور ڈراما یوٹیوب پر ایک بلین سے زائد ویوز حاصل ہوچکا ہے جس کا جشن ڈراما کاسٹ میں شامل فنکار بھی کر رہے ہیں۔عائزہ خان نے اس خوشخبری پر مبنی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کیا کہ ‘مبارک ہو ٹیم جان نثار’۔شوہر کے ڈرامے کی شاندار کامیابی پر عائزہ خان کا مبارکباد دینا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ریحانہ آفتاب کا تحریر کردہ ‘جان نثار’ ڈراما محسن مرزا کی ہدایتکاری میں بنایا گیا ہے جس کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔