شوبز

درِفشاں سلیم کی کھڑکی سے نظر آنے والے خوفزدہ کردینے والے منظرکی حقیقت بے نقاب

درِفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بطور اسٹوری شیئر کی جس میں ایک منظر کو دیکھ کر انکی حیرت سے بھری آواز سب کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے رات کے اندھیرے میں گھر کی کھڑکی سے نظر آنے والے خوفناک منظر کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔درِفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بطور اسٹوری شیئر کی جس میں ایک منظر کو دیکھ کر انکی حیرت سے بھری آواز سب کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔درِفشاں سلیم کی اس ویڈیو میں لاہور کے رہائشیوں کی صحت کو بُری طرح متاثر کرنے والی اسموگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں کھڑکی سے باہر لاہور کو چادر کی طرح ڈھک دینے والی اسموگ کی وجہ سے باہر کا کوئی منظر نظر نہیں آرہا اور اسکو دیکھ کر درِفشاں سلیم کی آواز سنائی دیتی ہے کہ ‘یہ بہت خوفزدہ کردینے والا منظر ہے، استغفر اللہ’۔

اسموگ لاہور کا ایک ایسا اہم مسئلہ بن چکا ہے جس کے لاہوریوں کی روزمرّہ زندگی اور صحت پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور اس مسئلے پر شوبز ستارے بھی بڑھ چڑھ کر آواز اٹھا رہے ہیں۔درِفشاں سلیم سے قبل صبا حمید اور صبا قمر بھی اسموگ کے حوالے سے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کر اس کا حل نکالنے کی جانب توجہ دلواچکی ہیں۔

خیال رہے کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہر سال کی طرح اس سال بھی پنجاب کے مختلف شہروں کو زہریلی دھند (اسموگ) نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے نہ صرف بہت سے بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ یہ صورتحال سانس کے مسائل کا شکار افراد کے لیے بھی انتہائی تکلیف دہ ہے۔لاہور اور اس کے ایک کروڑ 30 لاکھ باشندوں کو ایک ہفتے سے سانس گھنٹے جیسے مسائل کا سامنا ہے کیوں کہ ہوا کے معیار کا انڈیکس اس ماہ بار بار 1,000 کے مارک کو کراس کرچکا ہے جبکہ 300 سے اوپر کی کوئی بھی چیز خطرناک سمجھی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button