شوبز

دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ عاطف اسلم اور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن لے اُڑے

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار عاطف اسلم اور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی ملاقات توجہ کا مرکز بن گئی

برمنگھم(شوبز ڈیسک) دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ عاطف اسلم اور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن لے اُڑے ،رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار عاطف اسلم اور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی ملاقات توجہ کا مرکز بن گئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عاطف اسلم نے ایڈ شیرن کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیا رات تھی۔

برطانوی شہر برمنگھم میں ہونے والے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے الیکٹریفائینگ ’دل لومیناتی ٹور‘ نامی کنسرٹ میں ایڈ شیرن نے سرپرائز انٹری دی اور شائقین کا دل لبھایا۔ اس کنسرٹ کے دوران غیر متوقع طور پر عاطف اسلم اور ایڈ شیرن کی ملاقات بھی ہوئی، جس کی تصاویر خود عاطف اسلم نے اور دلجیت دوسانجھ کی بزنس منیجر سونالی سنگھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button