شوبز

دلجیت دوسانجھ کی گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی،بڑا اعزاز اپنےنام کرلیا

دلجیت دوسانجھ نے گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے پنجابی گلوکار کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

ممبئی(شوبز ڈیسک)دلجیت دوسانجھ کی گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی،بڑا اعزاز اپنےنام کرلیا۔ پنجابی فلموں کے بعد بالی وڈ میں بطور ہیرو فلم ‘چمکیلا‘ کی کامیابی کے ساتھ ساتھ اپنے ‘دلومیناتی‘ ٹور کے ذریعے نئے ریکارڈز قائم کرتے ہوئے اب دلجیت دوسانجھ نے گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے پنجابی گلوکار کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کیلئے 2024 انتہائی خوش قسمت سال ثابت ہورہا ہے۔  بلاک بسٹر فلموں، گانوں اور سپر ہٹ کانسرٹ کے انعقاد کے بعدحال ہی میں گلوکار امریکی شو ‘ٹو نائٹ ود جیمی فالن‘ میں بطور مہمان شریک ہونے والے پہلے پنجابی آرٹسٹ بنے جس پر مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ سلیبریٹیز نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

فوٹو گریب

دلجیت دوسانجھ کی کامیابیوں کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے بلکہ اب گلوکار اپنے سات مہینے پہلے ریلیز ہونے والے گانے ‘للکارا‘ کی بدولت گریمی ایوارڈ کی ڈور میں بھی شریک ہوگئے ہیں۔

گریمی ایوارڈ کی ویب سائٹ پر نومینیشن

فوٹو گریب
فوٹو گریب
فوٹو گریب
فوٹو گریب

گریمی ایوارڈ کی آفیشل ویب سائٹ کی جانب سے گلوکار کی نومینیشن کا باضابطہ اعلان کردیا گیا جس کے بعد دلجیت داسانجھ کے مداح اپنے فیورٹ اسٹار کی کامیابی پر پھولے نہیں سما رہے۔ واضح رہے کہ 20 سال کے اسٹرگل کے بعد پنجاب کے انتہائی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ‘یہ شہرت دیکھنے کیلئے میں نے بچپن سے ہی  بہت محنت کی ہے‘۔ 

انہوں نے کہا ‘بچپن میں، میں گردوارے جاکر ارداس کرتا تھا کہ رب جی ایسا کردیں کہ جب میں بڑا ہوجاؤ تو سب مجھے جانیں لیکن میں کسی کو نہ جانتا ہوں اب ایسا لگتا ہے کہ بچپن میں مانگی گئی ہر دعا قبول ہورہی ہے‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button