شوبز

دنانیر اور احد رضا میر میں”محبت” کے چرچے دور دور تک

''میم سے محبت'' میںدنانیر اور احد رضا میر کی محبت کو حقیقت سے بھی جوڑا جانے لگا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار احد رضا میر اور ماضی میں سوشل میڈیا سینسیشن بننے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ دنانیر مبین کی میم سے محبت نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ سال 2021 میں ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کرنے کے بعد راتوں رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے والی کانٹینٹ کریئٹر دنانیر 2023میں پاکستانی ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

دنانیر مبین نے ڈراما ‘ محبت گمشدہ میری’ میں خوشحال خان کے ساتھ کام کیا اوران دونوں اسٹارز کی جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنانیر جلد ہی خوبرو اداکار احد رضا میر کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔رپورٹ کے مطابق احد رضا میر اور دنانیر جلد ڈراما میم سے محبت میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے جو معروف مصنف فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی ہے۔اس ڈرامے کی ہدایتکاری کے فرائض علی حسان نبھائیں گے جو ڈراما فیری ٹیل کی ہدایتکاری بھی کرچکے ہیں۔کہا جا رہا ہے اس محبت بھرے ڈرامہ نے دونوں کو ایک دوسرے کے نزدیک بھی کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ احد رضا میر آخری مرتبہ سال 2022 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘ہم تم’ میں اداکارہ رمشا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئے تھے جس کے بعد سے وہ ڈراموں کی دنیا سے غائب ہیں لیکن گزشتہ سال سے ان کی نیٹ فلکس سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو میں جلد اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آنے کی خبریں سرگرم ہیں۔مداح احد رضا میر اور دنانیر مبین کو بطور جوڑی دیکھنے کیلئے بے صبر ہیں اور اس ڈرامے کے حوالے سے بے حد متجسس نظر آرہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button