شوبز

”دو ٹکے کی لڑکی” کا ڈائیلاگ کونسی خواتین کیلئے تھا؟ عدنان صدیقی نے بڑا راز فاش کر دیا

ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا ڈائیلاگ ''دو ٹکے کی لڑکی ''عام خواتین کے لیے نہیں بلکہ ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے تھا: عدنان صدیقی

کراچی (کھوج نیوز) ڈرامہ میر پاس تم ہو کا ڈائیلاگ ”دو ٹکے کی لڑکی” کونسی خواتین کے لئے تھا؟ پاکستان کے مشہور اداکار عدنان صدیقی نے بڑے راز سے پردہ فاش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کے اداکار عدنان صدیقی کاکہنا تھا کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا ڈائیلاگ ”دو ٹکے کی لڑکی ”عام خواتین کے لیے نہیں بلکہ ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے تھا۔ اداکار عدنان صدیقی نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہاکہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا ڈائیلاگ ”دو ٹکے کی لڑکی ”عام خواتین کے لیے نہیں بلکہ ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے تھا۔

اداکار عدنان صدیقی نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں مشہور ڈرامے میرے پا س تم ہو میں ادا کیے گئے ڈائیلاگ دو ٹکے کی لڑکی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا یہ ڈائیلاگ ڈرامے کی مرکزی کردار مہوش کے لیے تھا عام خواتین کے لیے نہیں۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ اس ڈائیلاگ سے متعلق رائٹر خلیل الرحمن قمر سے بات کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تمام خواتین کے لیے نہیں بلکہ ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے ہے۔ ناظرین ڈرامے کے کسی بھی کردار کو حقیقی زندگی سے نہ ملائیں اور حقیقت اور تصور میں فرق کی اہمیت کو سمجھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button