دہشتگری کا خطرہ ٹل گیا؟ٹیلر سوئفٹ کا کانسرٹ پھرشروع
ویانا میں گلوکارہ کے تینوں شوز منسوخ کردیے گئے تھے
لاہور(شوبزڈیسک)امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کانسرٹ ٹور ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے۔گلوکارہ اپنے کانسرٹ ٹور کا یورپی حصہ مکمل کرنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات میں برطانوی دارالحکومت لندن میں سجائے گئے اسٹیج پر دوبارہ پہنچیں۔لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں تقریبا 90ہزار شائقین اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے فن سے محظوظ ہونے پہنچے۔گلوکارہ نے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں بھی پرفارم کیا۔
گزشتہ ہفتے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امریکی پاپ اسٹار کے تینوں شوز اس وقت منسوخ کردیے گئے تھے جب ایونٹ کو داعش سے متاثرہ افراد کی جانب سے دھماکا خیز مواد اور چاقوں کے ذریعے حملہ کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بینقاب ہوئی تھی۔آسٹریا کے حکام نے میں ایک 18 سالہ عراقی شہری سمیت 3 افراد کو حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جسے امریکی انٹیلی جنس کی مدد سے ناکام بنایا گیا۔آسٹریلیا کی وزارت داخلہ کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹر فرانز روف کا اس بارے میں کہنا تھا کہ حکام ممکنہ حملے کے بارے میں پہلے سے ہی خبردار تھے۔
برطانوی پولیس نے یقین دہانی کروائی تھی کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے واقعات لندن کے ویبملی اسٹیڈیم میں گلوکارہ کی پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ویمبلی اسٹیڈیم میں جمعرات کو ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کانسرٹ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے جبکہ شائقین کو صرف ایک بیگ اپنے ساتھ لانے کی اجازت دی گئی۔
کانسرٹ میں شرکت کے لیے شیشے یا اسٹیل کے برتن، لیپ ٹاپ اور چھتریاں لانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔کانسرٹ کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ اسٹیڈیم کے باہر کسی کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سیکیورٹی اہلکار وہاں سے ہٹا دیں گے۔خیال رہے کہ سال 2017 میں ٹیلر سوئفٹ کے لاس ویگس میں ہونے والے کانسرٹ کے دوران فائرنگ جبکہ مانچیسٹر میں آریانا گرانڈے کے کانسرٹ میں خودکش دھماکا ہوا تھا۔