شوبز

دیپکااوررنویر کے آنگن میں شادی کے6 برس بعد خوشیوں کی دھمال

اداکارہ ممبئی کے ہسپتال میں داخل تھیں جہاں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی

لاہور(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی شوبز ویب سائٹ نیوز 18 اور ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپکا پڈکون نے اپنی ننھی پری کا دنیا میں استقبال کرلیا ہے، اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کیساتھ ممبئی کے ہسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا، اس وقت سے بھارتی میڈیا کے نمائندے خوشخبری کے انتظار میں تھے۔
اب کچھ دیر پہلے ہی بھارتی میڈیا کے نمائندوں نے سپتال ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پیدائش کی خبر نے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا ہے، مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب ابھی تک دیپکا اور رنویر سنگھ نے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی ٰکیا گیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک ہسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپکا پڈکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button