دیپکااور رنویر نے انتہائی”خاص”تصاویر اپ لوڈ کر دیں’ننھا کب آ رہا ہے؟
دیپکا کے پریگنینسی فوٹو شوٹ کی تھیم بلیک اینڈ وائٹ' سروگیسی کے دعوے جھوٹے نکلے
لاہور(شوبزڈیسک)ہالی و بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، ماڈل دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنا پریگنینسی فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلیکیشن انسٹا گرام پر پریگنینسی فوٹو شوٹ پر مبنی شیئر کی گئی اس پوسٹ میں دیپیکا نے اپنے شوہر، معروف اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ 14 تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں بالی ووڈ کے اس خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑے کو انتہائی خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دیپیکا کے پریگنینسی فوٹو شوٹ کی تھیم بلیک اینڈ وائٹ ہے۔اداکارہ اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کی جانب سے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے شیئر کیے گئے اس پریگنینسی فوٹو شوٹ کے بعد اس جوڑے کے ناقدین کی بولتی بند ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ جب سے رنویر سنگھ اور دیپیکا نے اپنے ہاں متوقع ننھے مہمان کی آمد سے متعلق تصدیق کی تھی، سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین اور کچھ میڈیا آٹ لیٹس کی جانب سے دیپیکا کے حمل کو جعلی قرار دیا جا رہا تھا۔
متعدد رپورٹس میں تو دیپیکاپڈوکون کے سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کے دعوے تک بھی کیے گئے تھے جو کہ دیپیکا کی جانب سے پریگنینسی فوٹو شوٹ شیئر کیے جانے کے بعد دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ رواں ماہ کی 28 تاریخ کو اپنے یہاں پہلی اولاد کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔28 ستمبر کی تاریخ دیپیکا کے لیے ایک اور لحاظ سے بھی خاصیت رکھتی ہے کہ وہ ناصرف اپنے یہاں ننھے مہمان کو اس روز جنم دینے والی ہیں بلکہ ان کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کا جنم دن بھی یہی ہے۔