شوبز

دیپکا اور رنویر کی ننھی پری کا پہلا سفر’جھلک بھی دکھلا دی

ایک ہفتے اسپتال میں رہنے کے بعد اداکارہ کو ڈسچارج کردیا گیا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف فنکار جوڑی اداکارہ دیپکا پڈکون اور اداکار رنویر سنگھ اپنی ننھی پری کو گھر لے آئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپکا پڈکون کو بیٹی کی پیدائش کے بعد آج اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے، اسپتال سے گھر واپس آتے ہوئے بھارتی فوٹوگرافرز (پاپارازی) نے نئے والدین اور ان کی ننھی شہزادی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے آگئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے ماں بننے کے بعد اپنا نیا روٹین بھی شیئر کر دیا۔انسٹاگرام کے بائیو میں اداکارہ نے اپنا نیا روٹین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیڈ، برپ، سلیپ، رپیڈ یعنی دودھ پیلانا، ڈکار دلانا، سلانا اور دہرانا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو اس جوڑی کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام کے ذریعے کی تھی۔اب ایک ہفتے اسپتال میں رہنے کے بعد آج اداکارہ کو ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ شوہر اور بیٹی کے ساتھ گھر پہنچی ہیں جس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ان تصویروں اور ویڈیوز میں دیپیکا، رنویر اور ان کی ننھی پری کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

سامنے آنے والی تصاویر اگرچہ گاڑی کے اندر کی ہیں لیکن اس میں دکھائی دے رہا ہے کہ دیپیکا کی گود میں ان کی بیٹی ہے جسے رنویر بھی دیکھ رہے ہیں۔ایک ویڈیو میں مختلف گاڑیاں اسپتال سے نکلتی نظر آرہی ہیں جو کہ جوڑے کی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی فیملی بھی رنویر اور دیپیکا کے گھر نومولود کے استقبال کے لیے پہنچی ہے۔واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ہوئی تھی اور رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button