شوبز

دیپکا پڈکون ستمبر میں زندگی کے اہم اور نازک موڑ سے گزریں گی

جوتشیوں نے شبھ گھڑیوں کا بتا دیا 'قریبی ذرائع نے اداکارہ کی چھٹی کا بھی بتا دیا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ہونے والے پہلے بچے کی ممکنہ تاریخ پیدائش سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں رنویر اور دیپکا دونوں ہی کاموں کو چھوڑ کر اپنے آنے والے بچے کے لیے خریداری اور تیاریوں میں مصروف ہیں، دونوں نے اپنے لیے ایک فلیٹ بھی خریدا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگر تمام چیزیں منصوبے کے تحت ہوئیں تو دیپیکا اور رنویر کے بچے کی آمد 28 ستمبر کو ہوگی، اس بات کا انکشاف جوڑے کے انتہائی قریبی ذرائع نے بھارتی نیوز ویب سائٹ نیوز 18 کو کیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیپیکا اپنے بچے کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں جنم دیں گی۔اس سے قبل کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپکا پڈکون کے بچے کی پیدائش بھارت کے بجائے لندن میں ہوگی لیکن فی الحال حالیہ تفصیلات کے مطابق دونوں کا بچہ ہندوستان میں ہی پیدا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ دیپکا پڈکون 2025 کے مارچ تک زچگی کی چھٹیوں پر رہیں گی۔چھٹیاں ختم ہوتے ہی وہ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور پرابھاس کے ساتھ فلم کالکی کے سیکوئل کی عکسبندی کریں گی۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپکا پڈکون نے سال 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی، دونوں نے رواں برس فروری میں بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button