شوبز

” دی سمپسنز” کی پیشگوئی سے ”بدو بدی” کا عذاب نازل ہوا

عمران عباس نے اینیمیٹڈ مووی کے کلپس شیئر کردیئے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار عمران عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ” دی سمپسنز” اینیمیٹڈ سیریز نے چاہت فتح علی خان کے ری میک گانے” بدو بدی” کی شہرت کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔حال ہی میں اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ”دی سمپسنز” کی پرانی قسط کا ایک منظر اور ”بدو بدی” کی ویڈیو کا اسکرین شارٹ شیئر کیا، جس میں کافی مماثلت دکھائی دے رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ”سمپسنز” نے پھر کر دکھایا، جیسا ماضی میں کرتے آئے ہیں۔ سمپسنز نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب آئے گا۔

اداکار کی شیئر کردہ تصویر میں سمپسنز کارٹون کیریکٹر کا ہیئر اسٹائل چاہت فتح علی خان سے ملتا جلتا ہے جبکہ ماڈل کے لباس میں بھی مماثلت دکھائی دے رہی ہے۔9 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکار عمران عباس سمپسنز کی پرانی قسط اور بدو بدی میں مماثلت دیکھ کر خود بھی حیران ہیں اور اپنے فالوورز کو بھی حیرت میں مبتلا کر رہے ہیں۔

اب یہ تو واضح نہیں ہے کہ اداکار سنجیدہ ہیں یا مذاق کر رہے ہیں۔تاہم دی سمپسنز کی پرانی قسط میں دکھائی دینے والا گلوکار چاہت فتح علی خان اور نہ ہی اس کا بدوبدی سے کوئی لینا دینا ہے بلکہ یہ امریکی گلوکار اسٹیولینڈ ہارڈوے مورس المعروف اسٹیو ونڈر ہیں، جن کا ہیئر اسٹائل چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button