شوبز

رانی مکھر جی کی زندگی کے متعلق ایسا انکشاف سامنے آگیاکہ سب ہکا بکا رہ گئے

میں نے 7سال تک دوسرے بچے کیلئے کوشش کی، بیٹی کی پیدائش کے فوری بعد ہی دوسرے بچے کیلئے کوشش کی تھی اور بلاآخر میں حاملہ ہوگئی لیکن میں نے اپنا بچہ کھودیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) رانی مکھر جی کی زندگی کے متعلق ایسا انکشاف سامنے آگیاکہ سب ہکا بکا رہ گئے ‘ 7 سال کی کوشش کے بعد دوسری بار حاملہ ہونا اور پھر اپنے بچے کو کھودینا کڑی آزمائش کا وقت تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری بڑی بیٹی اب 8سال کی ہے، میں نے 7سال تک دوسرے بچے کیلئے کوشش کی، بیٹی کی پیدائش کے فوری بعد ہی دوسرے بچے کیلئے کوشش کی تھی اور بلاآخر میں حاملہ ہوگئی لیکن میں نے اپنا بچہ کھودیا، وہ وقت میرے لیے کڑی آزمائش کا وقت تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب میری عمر46 سال ہے اور یہ وہ عمر نہیں جہاں میں دوسرے بچے کیلئے سوچ سکوں، یہ میرے لیے تکلیف دہ ہے کہ میں اپنی بیٹی ادیرا کو بھائی یا بہن نہیں دے سکی لیکن پھر میں سوچتی ہوں کہ ہمیں ان چیزوں پر شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارے پاس موجود ہیں، میرے لیے ادیرا ایک معجزہ ہے کیوں کہ دنیا میں ایسے بھی کئی لوگ ہیں جو ایک بچے کیلئے ترس رہے ہیں، میرے لیے ادیرا ہی کافی ہے۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹرادیتیا چوپڑا سے 2014 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں دسمبر 2015 میں اپنی بیٹی ادیرا کی پیدائش ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button