شوبز

رنبیر کپور کو عالیہ سے پیار کب اور کیسے ہوا؟

پہلی ملاقاتمیں میری عمر 20 سال جبکہ عالیہ کی صرف 9 سال تھی

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ سے اپنی پہلی ملاقات اور عمر کے فرق سے متعلق بتا دیا۔بھارتی میڈیا پر یہ خبر کئی بار سامنے آچکی ہے کہ عالیہ بھٹ بچپن سے ہی رنبیر کپور کو پسند کرتی تھیں، دونوں بالی ووڈ اسٹارز نے طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کیا اور پھر اپریل 2022 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔

اس مقبول جوڑی کے درمیان 11 سال کا فرق ہے یعنی عالیہ بھٹ عمر میں رنبیر کپور سے 11 سال چھوٹی ہیں۔اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے پہلی ملاقات کا وقت یاد کیا، اداکار نے کہا کہ جب میں نے عالیہ بھٹ سے پہلی ملاقات کی تھی تو اس میری عمر 20 سال جبکہ عالیہ کی عمر صرف 9 سال تھی۔رنبیر کپور نے کہا کہ ہم نے ایک فوٹو شوٹ کے سلسلے میں ملاقات کی تھی، فلمساز سنجے لیلا بھنسالی چائلڈ میرج پر مبنی فلم بنانے کی تیاری کررہے تھے اور اس فلم میں مجھے عالیہ کے ساتھ مرکزی کردار کرنا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں جب بھی کسی کو ہماری پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتا ہوں تو مجھے بہت ہی زیادہ عجیب لگتا ہے کیونکہ ہمارے درمیان 11 سال کا فرق ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں خوش نصیب مرد ہوں کہ میری شادی ایسی لڑکی سے ہوئی جو میری بہترین دوست بھی ہے، ہم دونوں گھنٹوں بیٹھ کر ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں۔رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالیہ بہت ہی اچھی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ایک بہترین اداکارہ، بیٹی، بیوی اور ماں ہیں، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button