رنویر سنگھ کے بولڈ شوٹ پر انو اگروال کا حیران کن
ٹاپ لیس ہونابڑی بات نہیں' انو کی دیر بعد لب کشائی
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ انو اگروال نے ماضی میں منظر عام پر آنے والے رنویر سنگھ کے عریاں فوٹو شوٹ کا دفاع کردیا۔سال 2022 میں اداکار رنویر سنگھ کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں مکمل برہنہ حالت میں دیکھ کر مداح غم وغصے میں مبتلا ہوگئے۔پیپر میگزین کے لیے عریاں فوٹو شوٹ وائرل ہونے کی دیر تھی کہ اداکار کو مبینہ طور پر عریانیت کو فروغ دینے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ انو اگروال نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ٹاپ لیس فلمی منظر کو یاد کیا اور ساتھ ہی رنویر سنگھ کے عریاں فوٹو شوٹ کا دفاع بھی کردیا۔1994 میں ریلیز ہونے والی فلم دی کلائوڈ ڈور کیلئے فلمائے گئے ٹاپ لیس سین کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ،جب میں نے اسکرپٹ سنا تو یہ سکرپٹ کا حصہ نہیں تھا لیکن جب شوٹنگ کے دوران بولڈ سین فلمانے کو کہا گیا تو ایک لمحے کیلئے میں چونک گئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ،اس فلم سے انکار کرنے کی وجہ یہ نہیں کہ میں نہیں کرسکتی بلکہ مسئلہ یہ تھا کہ یہ کبھی بھی اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا اور مجھے اس سے پہلے مطلع نہیں کیا گیا تھا،بعدازاں آخر کار ہم نے ٹاپ لیس سین شوٹ کیا اور اس کو میں نے ایک چیلنچ کے طور پر قبول کیا جسکے لیے میری والدہ نے میری بے حد مدد کی۔
عاشقی کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ،ٹاپ لیس ہونا کوئی بڑی بات نہیں،انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے رنویر سنگھ کا دفاع کیا اور کہاکہ،مجھے لگتا ہے کہ یہ سب اچھا ہے۔ ایک آدمی، ایک اداکار کو ہمت کرنی چاہیے۔ صرف عریاں یا برہنہ ہونا ہی نہیں بلکہ کیمرے کے سامنے کھل کرآنے کے قابل ہونا چاہیے۔