شوبز

رِمی سین پلاسٹک سرجری کے الزامات پر پھٹ پڑیں

میں نے صرف فِلرز، بوٹوکس اور پی آر پی کا علاج کرایا ہے

لاہور(شوبزڈیسک)اضی میں بالی وڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کے الزامات کے بعد آخر کار خاموشی توڑ دی۔ریمی سین کئی کامیاب فلموں میں نظر آئیں جیسے باغبان (2003)، دھوم (2004)، گرم مسالہ (2005)، پھر ہیرا پھیری (2006) اور گول مال (2006) وغیرہ۔یہ سب وہ فلمیں تھیں جنہوں نے بھارتی باکس آفس پر خوب پیسہ کمایا، بالی وڈ سے غائب ہونے سے پہلے اداکارہ نے 2015 میں رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی حصہ لیا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ رمی سین سے متعلق ان افواہوں نے جنم لیا کہ اداکارہ نے پلاسٹک سرجری کروا لی ہے جس کی وجہ سے وہ بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔ریڈاٹ پر ہونے والی ان افواہوں کے بعد مداح یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ اداکارہ پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ہیرا پھیری کی اداکارہ رمی سین نے کہا کہ اگر لوگوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور اگر یہ اچھے طریقے سے ہے تو یہ میرے لیے بہت اچھا ہے۔

رمی سین نے کہا کہ پلاسٹک سرجری کرائے بغیر ہی لوگ بول رہے ہیں۔ میں نے صرف فِلرز، بوٹوکس اور پی آر پی کا علاج کروایا ہے اور کچھ نہیں۔ شاید لوگوں کو میری تازہ ترین تصویروں میں میری جِلد اچھی لگ رہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ان چیزوں کو استعمال کر کے اور نظم و ضبط کے ساتھ اچھا لگ سکتا ہے، لیکن اگر آپ اسے برا کہہ رہے ہیں جو میں نے کیا ہے تو مجھے بتائیں کہ میں اسے کیسے درست کروں تاکہ میں اپنے ڈاکٹروں کو بتا سکوں کہ وہ کہاں غلط ہیں اور میں انہیں کہوں کہ اس کو صحیح کردو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی کو پلاسٹک سرجری کروانے کی ضرورت نہیں جب تک کہ کوئی جرم کرنے کے بعد فرار نہ ہو، بھارت سے باہر بہت سارے اچھے ڈاکٹرز ہیں، فیس لفٹ میں بھی کروانا چاہتی ہوں لیکن 50 سال کی عمر کے بعد اس کے بارے میں سوچوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button