شوبز
ریشم شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ رفزنگ کیلئے یورپ جائیں گی
ریشم کو فلم سنگم کے لیے بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈبھی ملا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ریشم فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں یورپ کا دورہ کریں گی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے امدادی رقم اکٹھی کرنے کیلئے یورپی ممالک میں جا رہی ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ رواں ماہ کی 30تاریخ کو روانہ ہونگی ۔ریشم کو فلم سنگم کے لیے بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈبھی ملا۔ انہوں نے ٹی وی پر کئی ہٹ ڈرامے کئے۔ وہ غرباء کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں۔