ریشم کو میں نےمتعارف کروایا لیکن وہ مجھےاپنا استاد نہیں مانتی،سید نور کے جوابی وار
ہدایت کار نےکہاکہ مجھے ریشم سےکوئی شکوہ نہیں ہےبلکہ اس پرفخرہے، مجھےخوشی ہےکہ میں نےریشم کو انڈسٹری میں متعارف کروایا
لاہور(شوبز ڈیسک)شوبزانڈسٹری سے وابستہ معروف ہدایت کارسید نور نےساتھی اداکارہ ریشم کےالزامات پرحقائق کھول کررکھ دئیے، سید نور نےکہا اداکارہ ریشم کوانڈسٹری میں، میں نےمتعارف کروایا لیکن وہ مجھےاپنا استاد نہیں مانتی بلکہ دوسروں کےنام لیتی ہے، جن کےساتھ انہوں نےکام بھی نہیں کیا۔ہدایت کار نےکہاکہ مجھے ریشم سےکوئی شکوہ نہیں ہےبلکہ اس پرفخرہے، مجھےخوشی ہےکہ میں نےریشم کو انڈسٹری میں متعارف کروایا، اسےگروم کیا، ان کی شخصیت کو نکھارنےمیں محنت کی لیکن وہ اسےتسلیم نہیں کررہی ہیں، کیوں نہیں کر رہی یہ نہیں معلوم مگر وہ میری ہی پروڈکٹ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریشم آج کل کام کیوں نہیں کر رہی یہ مجھے معلوم نہیں یا کوئی ان سےکام کیوں نہیں کروا رہا اس کا علم نہیں ہے لیکن میرے پاس اس وقت کوئی ایسا کردارنہیں ہے جس کے لیے وہ موضوع ہوں۔ اگر میرے پاس ایسا کوئی کردارہوگا تومیں انہیں ضرورکاسٹ کروں گا۔یاد رہےکہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ ریشم نےہدایت کار سید نورپرالزام عائد کیا تھا کہ ہدایت کار نےان کے کیرئیرکونقصان پہنچایا ہے۔