شوبز

ریما خان دوسرے بچے کی ماں؟نومولود کیساتھ تصویر نے ہلچل مچا دی

ریما خان نے اپنی تصویر میں کسی حوالے کا کوئی تذکرہ نہیں کیا بلکہ مختلف ایموجیز شیئر کیے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و میزبان ریما خان نے نومولود اور شوہر کیساتھ تصاویر شیئر کر کے ہر ایک کوحیرانیمیں مبتلا کر دیا۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر ڈاکٹر ایس طارق شہاب کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کے ساتھ ایک نومولود بھی موجود ہے۔مذکورہ تصویر میں ان کی جوڑی کو خوش و خرم انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ریما خان نے اپنی اس تصویر میں کسی حوالے کا کوئی تذکرہ نہیں کیا بلکہ مختلف ایموجیز شیئر کیے ہیں، جبکہ انہوں نے اپنی اسٹوری کے بیگ گرائونڈ میں آج کل وائرل ہونے والا پنجابی گانا” دل تو جان تو” بھی لگایا ہوا ہے۔

ان کی انسٹا اسٹوری سے کچھ بھی واضح نہیں ہو رہا کہ مذکورہ بچہ ان کا ہی ہے یا کسی اور کا ہے؟اس کے علاوہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے، جس میں انہیں اسی بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ بھی واضح کیے بغیر کیپشن لکھا ہے کہ ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی مقصدیت، صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں گلوکار عدنان سمیع خان کا مشہور گانا تیرا چہرا کے بول ”یہ زمین رک جائے، آسمان جھک جائے جب تیرا چہرا نظر آئے ”بطور بیگ گرائونڈ لگایا ہوا ہے اور لاہور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔تصویر کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور کے کسی ریستوران میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ نے اس سے قبل کبھی دوسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ ریما خان کی جانب سے ننھے بچے کے ساتھ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں جبکہ بیشتر صارفین اداکارہ کی تصویر پر ان سے وضاحت بھی طلب کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے بھی ریما خان کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ماشا اللہ لکھا، جس کے بعد صارفین نے حرا مانی سے بھی یہی سوال کیا کہ کیا یہ بچہ ریما خان کا ہے؟ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button