شوبز

ریما خان کو ہیرا منڈی میں ریجیکٹ کردیا تھا،ناصرادیب کے دعویٰ نےکھلبلی مچادی

ناصر ادیب نے کہا ہے کہ وہ ماضی میں ایک فلم کیلئے ہیروئن کو پسند کرنے ہیرامنڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان سے ملوایا گیا لیکن انہوں نے ریما کو مسترد کردیا

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف مصنف وہدایت کار ناصر ادیب نے کہا ہے کہ وہ ماضی میں ایک فلم کیلئے ہیروئن کو پسند کرنے ہیرامنڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان سے ملوایا گیا لیکن انہوں نے ریما کو مسترد کردیا۔ناصر ادیب نے بتایا کہ ماضی میں جب انہوں نے اور یونس ملک نے نئی اور چھوٹی کاسٹ پر فلم بنانی چاہی تو انہوں نے نئی ہیروئنز کو تلاش کرنا شروع کیا۔ان کے مطابق فلم میں غلام محی الدین سمیت دوسرے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن دونوں فلم کے لیے 2 نئی ہیروئنز تلاش کر رہے تھے۔

ناصر ادیب نے بتایا کہ نئی ہیروئنز کی تلاش کے لیے یونس خان نے انہیں ہیرا منڈی چل کر لڑکیاں تلاش کرنے کا مشورہ دیا، جس پر دونوں وہاں گئے۔ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ دونوں کو ہیرا منڈی میں بڑا پروٹوکول دیا گیا، ان کی خدمت کی گئی جب کہ جس لڑکی کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا جانا تھا، اس کی والدہ نے ان کی مہمان نوازی بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اور یونس ملک کچھ دیر وہاں بیٹھے لیکن انہوں نے دکھائی گئی لڑکی کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔

ناصر ادیب نے کہا کہ مجھ سے یونس ملک نے پوچھا ریما کیوں پسند نہیں آئی؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ جو مٹھاس اس کی زبان میں تھی وہ آنکھوں میں نظر نہیں آرہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر آرٹسٹ کی آنکھیں نہیں بولتیں تو آرٹسٹ بیکار ہے لیکن عزت اللہ نے دینی ہوتی ہے، ریما انڈسٹری میں آئی اور وہ سپر ہٹ ہوگئی، جوکہ ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button