زارا نور عباس نے دوسرے بچے نورجہاں کا چہرہ کیوں چھپایا؟
نظر بد کی وجہ سے اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھا رہی'اداکارہ نے راز افشاء کر دیا
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ زارا نورعباس ایک انتہائی باصلاحیت اور مقبول پاکستانی اداکارہ ہیں، وہ کئی پاکستانی ڈراموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں دیوار شب، عہد وفا، زیبیش، بادشاہ بیگم، اسٹینڈ اپ گرل اور جھوم ہیں۔زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے دسمبر 2017میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں رواں برس مارچ میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا انہوں نے نورجہاں صدیقی نام رکھا تھا۔زارا نور عباس اور اسد صدیقی اپنے چھوٹے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں، وہ اکثر خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن دونوں کبھی اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا کے سامنے نہیں لاتے۔
حال ہی میں اداکارہ زارا نورعباس نے اپنی بیٹی نور جہاں کے ساتھ تصویریں شیئر کیں تاہم تصاویر میں بیٹی کا چہرہ نہیں دِکھایا، انہوں نے ان تصاویر کو دل دہلا دینے والا کیپشن بھی دیا اور اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا سے چھپانے کی وجہ بتائی۔زارا نور عباس نے لکھا یہ اس کی بیماری کے دنوں کے لیے ہے، جب اس کی طبیعت ٹھیک نہ ہو۔ اور دیر رات اور صبح سویرے۔ وہ لمحات جہاں میں اپنے اردگرد کی ہر چیز کی حساسیت کھو دیتی ہوں، صرف بیٹی اہمیت رکھتی ہے۔
اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ وہ سوچتی تھیں کہ وہ صرف اپنی ماں اور باپ کے لیے خاص جذبات رکھتی ہیں اور یہ جذبات کبھی کسی اور کے لیے محسوس نہیں کریں گی، لیکن بیٹی کے لیے جذبات سب سے بڑھ کر ہیں ۔ آپ کے لیے سب سے زیادہ پرجوش ہوں، آپ تمام امکانات سے ماورا ہو، میں آپ کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں اور ہمیشہ کروں گی، آپ مجھے یہ سب کرنے کے لیے استقامت، ہمت اور طاقت دیتی ہیں، مجھے منتخب کرنے کے لیے آپ کا شکریہ، مجھے آپ سے پیار ہے نور جہاں۔
انہوں نے اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو نہ دِکھانے کا راز بھی فاش کیا اور بتایا کہ وہ نظر بد کی وجہ سے اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھا رہی ہیں۔ نظر بد کی وجہ سے دنیا کو آپ کی تصویر نہیں دِکھاتی، براہِ کرم صرف اماں کو ہی برداشت کریں جس کی کوئی فوٹو شاپ، باڈی ایڈیٹنگ نہیں کی جاتی ہے کیونکہ میں اپنے جسم کی قدر کرتی ہوں اور مجھے اپنی بیٹی کا خیال ہے۔