شوبز

سابق مس یونیورس کی بیٹیاں انکی شادی کے حق میں کیوںنہیں؟

میری چھوٹی بیٹی کہتی ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنی زندگی اپنے اصولوں پر گزاری ہے:شسمیتا

لاہور(شوبزڈیسک) معروف بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نہیں چاہتی کہ وہ شادی کریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بیٹیوں، نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ ریا چکرورتی نے سشمیتا سین سے پوچھا کہ آپ کی بیٹیاں آپ کی شادی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اگر اپنی بڑی بیٹی کی بات کروں تو وہ میری شادی کے حق میں نہیں۔

سشمیتا سین نے کہا کہ میں جب بھی اپنی بڑی بیٹی سے پوچھتی کہ کیا مجھے اس لڑکے سے شادی کرنی چاہیے؟ تو وہ جواب میں کہتی ہے کہ نہیں، آپ کو شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اداکارہ نے ان کی شادی سے متعلق اپنی چھوٹی بیٹی کی رائے کے بارے میں بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی کہتی ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنی زندگی اپنے اصولوں پر گزاری ہے، لہذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی مرد کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہیں تو آپ شادی کرلیں۔

انہوں نے تنہا دو بیٹیوں کی پرورش کرنے کے بارے میں کہا کہ ہر بچے کی زندگی میں باپ کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن میری بیٹیوں کو کبھی بھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی کیونکہ ان کا باپ کبھی تھا ہی نہیں۔ سشمیتا سین نے مزید کہا کہ میری بیٹیوں نے اپنی زندگی میں مجھے ہی والدہ اور والد کے روپ میں دیکھا ہے، اسی لیے انہیں کبھی باپ کی ضرورت نہیں پڑی۔ واضح رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2000 میں بڑی بیٹی رینی اور سال 2010 میں اپنی دوسری بیٹی علیسہ کو گود لیا تھا۔

اداکارہ سشمیتا سین نے سال 1994 میں ‘مس انڈیا’ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد اسی سال وہ امریکا میں سجے مقابلہ حسن میں ‘حسینہ عالم’ یعنی مس یونیورس کا تاج بھی اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔سشمیتا سین نے 1975 میں بھارتی ایئرفورس کے ونگ کمانڈر کے گھر جنم لیا تھا اور 18 سال کی عمر میں مس انڈیا قرار پائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button