شوبز

سارہ خان کی طبیعت ناساز، گلوکار فلک شبیر کی مداحوں سے دعائوں کی اپیل

آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں واضح نہیں کیا کہ سارہ خان کو کیوں اسپتال منتقل کیا گیا اور اب ان کی طبیعت کیسی ہے

لاہور(شوبز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کی صحت یابی کے لئے سوشل میڈیا پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلک شبیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں سارہ خان کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ گلوکار نے تصویر پر لکھا کہ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں واضح نہیں کیا کہ سارہ خان کو کیوں اسپتال منتقل کیا گیا اور اب ان کی طبیعت کیسی ہے۔ مداحوں نے جب اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر دیکھی تو حیران رہ گئے اور ان کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ فلک شبیر اور سارہ خان نے 2020 میں شادی کی تھی اور جوڑے کی ایک بیٹی ہے جس کا نام علیانہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے بیٹی کی سالگرہ منائی تھی اور تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button